منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

کراچی: جھاڑیوں سے ڈرائیور کی لاش ملنے کا مقدمہ درج

کراچی میں اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے ڈرائیور کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ مقتول کے چھوٹے بھائی کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر گاڑی چھیننے کی کوشش ہو سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی لاش گزشتہ روز اسٹیل ٹاؤن کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔

مقتول نوید بیگ حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد کا رہائشی تھا، مقتول رینٹ اے کار کمپنی میں ڈرائیور تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نوید بیگ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول 2 روز قبل 2 افراد کو کراچی لے کر آیا تھا، تب سے لاپتہ تھا، مقتول کی گاڑی ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب سے ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے ساتھ حیدر آباد سے کراچی آنے والے مسافروں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.