اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

لاہور کے ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام تحقیقات کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار پیش ہوں گے۔

راولپنڈی لاہور ماسٹر پلان منصوبے میں کرپشن ،…

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف کیس کی ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو راول پنڈی سے گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.