اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

گلزار ہجری میں رینجرز کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن، 2 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 

کراچی کے علاقے گلزار ہجری مہران روڈ اسیکم 33 میں ہفتے کی رات 3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ 

آپریشن کے دوران ایک واٹر ٹینکر، واٹر موٹر، پائپ، جنریٹر، لیپ ٹاپ، پرنٹر اور 2 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ 

دوران آپریشن 2 ملزمان محمد حنیف اور عبدالرشید کو حراست میں لے لیاگیا۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.