ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

کراچی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا راج

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا راج ہے، مٹر گشت کرتے کتے جناح ٹرمینل کے برآمدوں میں آجاتے ہیں، آوارہ کتوں کے مسافروں پر حملہ آور ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی آوارہ کتوں کو ایئرپورٹ کے حساس مقامات سے دور رکھنے میں ناکام ہے۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آوارہ کتے دن اور رات کے اوقات میں جناح ٹرمینل کے پارکنگ ایریا اور لاؤنجز میں اکثر نظر آتے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر صفائی ستھرائی کا موثر نظام نہیں ہے، لوگ کھانے پینے کی چیزیں ادھر ادھر پھینک دیتے ہیں جسے کھانے کیلئے آوارہ کتے ایئرپورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں۔ 

گزشتہ رات ایک کتا جناح ٹرمینل کے کنکورس ایریا میں بھی گھس آیا تھا جبکہ کچھ عرصہ پہلے آوارہ کتے رن وے پر گھومتے ہوئے بھی پائے گئے تھے۔

فلائٹ سیفٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر گھومتے کتے طیاروں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں اور اس بات کا بھی خطرہ رہتا ہے کہ یہ آوارہ کتے کسی مسافر کو نہ کاٹ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.