ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل امریکا روانہ ہوں گے

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کل دورہ امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

وزیر اعظم خصوصی طیارے پر کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.