ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

اوکاڑہ: کالج سے واپس آنے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اوکاڑہ کے قصبے دیپالپور میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ کالج سے واپس آرہی ہے، اچانک کالے رنگ کی ایک کار اُس کے قریب آ کر رُکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کے مطابق 3 روز پہلے لڑکی کو مالکن کے گھر تنخواہ لینے بھیجا تھا، وہ پیسے لے کر گھر سے نکلی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔

ایک نوجوان کار سے اُتر کر طالبہ کو زبردستی گاڑی میں سوار کر لیتا ہے، جس کے بعد ملزمان کار بھگا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

 پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منصور امان نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.