منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

پیٹرول مہنگا: شہریوں نے موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکال دیا

پٹرولیم  مصنوعات مہنگی ہونے پر مختلف شہروں میں احتجاج کیا  گیا، میرپور میں شہریوں نے منفرد احتجاج کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو چارپائی پر ڈال کر علامتی جنازہ نکالا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر کے شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا، موٹر سائیکل کو کفن پہنا کر علامتی جنازہ نکال دیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے کردیا گیا۔

سجاول میں  بھی شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے اور موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ نکالا۔

ملتان میں تاجروں نے فیضی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بجلی کے بلوں نے کاروبار ٹھپ کر دیا ہے، حکومت ہر طرف سے تاجروں کو نچوڑ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.