ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

یورپی مرکزی بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کردیا

یورپی مرکزی بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یورپ میں سود کی شرح 4 فیصد ہوگئی ہے۔

شرح سود میں یہ اضافہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے کیا گیا ہے اور یوں یورپی شرح سود بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یورپی مرکزی بینک کے اس اقدام کے بعد یورو کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.