منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

بھارت کینیڈا تجارتی تعلقات کشیدہ، اوٹاوا نے ٹریڈ مشن کو نئی دلی جانے والے روک دیا

کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کینیڈا نے اپنے ٹریڈ مشن کو آئندہ ماہ بھارت جانے سے روک دیا ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ کینیڈا کے ٹریڈ مشن نے آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مختلف معاہدے کرنے تھے۔

کینیڈا کی وفاقی وزیرِ تجارت میری این جی نے ٹریڈمشن روکے جانے کی تصدیق کی مگر میڈیا کے استفسار پر وجہ نہیں بتائی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت جیسے ایشوز پر کئی برس میں کافی بات ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات گذشتہ ماہ ہی بند ہو گئے تھے۔

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو بھارت میں جی20 اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے تاہم وہ اپنے دورہ بھارت سے خوش نہیں ہیں۔ 

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے جسٹن ٹروڈو سے کینیڈا میں مقیم آزاد خالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی سرگرمیوں کی شکایات کی تھی جس پر جسٹن ٹروڈو نے اپنا مؤقف بیان کیا کہ وہ کسی پُرتشدد تحریک کے حامی نہیں ہیں مگر آزادی اظہار پر پابندی عائد نہیں کر سکتے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی بھارت سے واپسی پر کینیڈا کے ٹریڈ مشن کی نئی دہلی روانگی روک دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.