ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح ایلوش یادیو 8 کروڑ مالیت کے گھر کے مالک بن گئے

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح ایلوش یادیو نے دبئی میں 8 کروڑ روپے مالیت کا گھر خرید لیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر بگ باس او ٹی ٹی 2 کے فاتح اور معروف یوٹیوبر ایلوش یادیو نے اپنے نئے گھر کی ویڈیو جاری کی ہے۔

25 سالہ یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دبئی میں ایک عالیشان ڈوپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے، جس میں گیسٹ رومز، بیڈ رومز اور ان سے منسلک باتھ رومز، بالکونی اور اس کے ساتھ ایک بہت بڑا کچن ہے۔ ان کے مطابق اس عالیشان گھر کی کل قیمت 8 کروڑ روپے ہے۔

خیال رہے کہ الویش یادو ریئلٹی شو کے پہلے فاتح ہیں جو وائلڈ کارڈ کے ذریعے بیگ باس کے گھر میں آیا تھا اور آتے کے ساتھ ہی شو جیت کر تاریخ رقم کر دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.