ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

آسٹریلین سپر فلائی ویٹ ٹائٹل، آصف ہزارہ پہلے پاکستانی باکسر

آصف ہزارہ کل آسٹریلین سپر فلائی ویٹ ٹائٹل میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر بننے جارہے ہیں۔

قومی باکسر آصف ہزارہ کا آسٹریلین سپر فلائی ویٹ چیمپئن کا مقابلہ آسٹریلوی باکسر برائن ایجینا سے ہوگا۔

آصف ہزارہ اور برائن ایجینا کے درمیان جمعے کو آفیشل فیس آف ہوا، جس میں دونوں باکسرز کا آفیشل وزن بھی کیا گیا۔

آصف ہزارہ سپر فلائی ویٹ 52 کلوگرام کیٹیگری میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.