جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی اور رہائی کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہ کرائے جاسکے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کے مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف ثبوت موجود نہیں جس سے گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے پر یقین کیا جا سکے، ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں جس سے یقین کیا جا سکے کہ انہوں  نے ناقابلِ ضمانت جرم کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو شریک ملزم کے بیان پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پرویز الہٰی سے پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا، ان کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور  کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.