جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ایران میں دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال

امریکا میں ایک لاکھ سے زائد شاپنگ مالز ہیں لیکن دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال کا اعزاز امریکا کے سب سے بڑے حریف ایران کے پاس آگیا ہے۔

تہران کے شمال مشرق میں ‘ایران مال’ کی 7 منزلیں ہیں لیکن پورا انفرااسٹرکچر 13 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے جس کو 16 لاکھ اسکوائر میٹر تک وسعت دی جائے گی۔

سائنس دان فلکیاتی تحقیق کے لیے دنیا کا سب سے بڑا…

2014 سے اب تک یہاں 1200 سے زائد ٹھیکیداروں اور 25 ہزار مزدوروں نے کام کیا اور اسے دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ مال بنایا۔

2018 میں تعمیرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا اور 708 دکانیں کھلی تھیں۔

‘ایران مال’ میں 12 سنیما ہیں، ایک تھیٹر ہال میں 2 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے، عجائب گھر ہے اور متعدد آرٹ گیلریز بھی ہیں۔

چھت پر ٹینس کورٹس، کنونشن سینٹر، ہوٹل اور متعدد کانفرنس ہالز بھی ہیں۔

ایک نیا پنج ستارہ ہوٹل اور جدید اسپورٹس سینٹر بھی جلد کھلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.