جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے جاسکے، رہائی کا عمل رک گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہ کرائے جاسکے۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں پرویز الہٰی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کے باوجود رہائی نہ ہوسکی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہیں کرائے جاسکے۔

وکیل سردار عبدالرزاق نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کرائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار اے ٹی سی جاری کرے گی۔

اے ٹی سی نے آج پرویز الہٰی کے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.