جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ولی تنگی، کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، صوبیدار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں نے کوئٹہ کے قریبی علاقے ولی تنگی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس حملے کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر پاک فوج کے صوبے دار قیصر رحیم شہید ہو گئے جبکہ 1 سپاہی شدید زخمی ہوا ہے۔

کوئٹہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دہانہ سر میں…

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ گزشتہ روز (14 ستمبر کی شام) کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.