جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

کل کے میچ کے بعد وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین سے کیا پوچھا؟

ایشیا کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر گزشتہ روز سری لنکا سے شکست کے بعد اختتام کو پہنچا تو سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین سے ایک سوال پوچھ لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کھلاڑی نے اپنی جم سے ایک تصویر پوسٹ کی۔

مذکورہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے شائقین کرکٹ سے پوچھا کہ کل کے میچ کے بعد، ان کے علاوہ اور کس نے جم کا رخ کیا؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ایشیا کپ کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے 252 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.