جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

اسٹیٹ بینک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع بڑھا دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع بڑھا دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 3 ماہ کے ڈالر بلز کا منافع 125 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

3 ماہ کے برطانوی پاؤنڈ بلز کا منافع 175 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.25 فیصد، 3 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 225 پوائنٹس بڑھا کر 6.25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی روپے کے 3 ماہ کے این پی سیز کا منافع 6 فیصد بڑھا کر 21 فیصد، 6 ماہ کے ڈالر این پی سیز کا منافع 130 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.5 فیصد، 12 ماہ کے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

کراچی اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں مقیم وہ…

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ڈالر این پی سیز میں کم از کم 1 ہزار ڈالرز کی سرمایہ کر سکتے ہیں، 3 اور 5 سال کے این پی سیز کا منافع 8، 8 فیصد پر برقرار ہے۔

6 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.50 فیصد، 12 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 100 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8 فیصد کر دیا گیا ہے۔

6 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 6.5 فیصد، 12 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7 فیصد کیا ہے۔

3 اور 5 سال کے اسٹرلنگ اور یورو این پی سیز کا منافع 7.5 اور 6.5 فیصد پر برقرار ہے۔

6 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.25 فیصد، 12 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.50 فیصد کیا گیا ہے۔

3 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 350 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 17.5 فیصد جبکہ 5 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 15 فیصد کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.