جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے پرویز الہٰی کا عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

اس حوالے سے سردار عبدالرازق نے کہا ہے کہ دوبارہ ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.