جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا 12 بجے سنائے گی

سپریم کورٹ آف پاکستان نیب ترامیم کیس کا فیصلہ آج سوا 12بجے سنائے گی۔

اس ضمن میں سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا روسٹر جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی تھی۔

نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت جاری ہے، جس کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اب سوموٹو نہیں لیتے۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 53 سماعتیں کیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس حوالے سے عدالتی عملے کی جانب سے فریقین کے وکلاء کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

فریقین کے وکلاء کو نوٹس واٹس ایپ کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.