جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ٹیم میں جذبہ موجود ہے ورلڈکپ میں اچھا نتیجہ آئے گا، افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں کوشش کرنے والی اسپرٹ ہے جس طرح لڑکے جان مار رہے ہیں ورلڈ کپ میں اچھا ریزلٹ آئے گا۔

ایشیا کپ سُپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ میچ بہت مشکل ہوا، ہم آخری مرحلے میں آکر ہارے تمام کھلاڑی جیت کے لیے پُراعتماد تھے۔

افتخار احمد نے کہا کہ زمان خان کا ڈیبیو تھا، اسے یقین تھا کہ چھ سات رنز ہوں گے تو وہ بچا لے گا، کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے دو گیندوں پر چھ رنز درکار تھے تو ایج لگ کر چوکا ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم خوش قسمت رہی جبکہ ہم بدقسمت رہے، ہم اچھا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے کریڈٹ سری لنکا کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

افتخار احمد نے کہا کہ یہاں پر پہلے کھیلا ہوا ہوں، میں نے ورائٹی کے ساتھ بولنگ کرنے کی کوشش کی، میری کوشش تھی کہ سری لنکا کے مومینٹم کو توڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے اچھی بیٹنگ کی، ہم بہت ایک ساتھ کھیلے ہوئے ہیں، اندازہ تھا کہ مشکل صورتحال سے کیسے نکلنا ہے۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ ہم ورلڈ نمبر ون ٹیم کی طرح کھیلے، ہم ہار گئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سب لڑکے گر گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.