جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

ملیر مویشی منڈی میں بیمار جانوروں کی موجودگی کا انکشاف

کراچی میں ملیر کی مویشی منڈی میں بیمار جانوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، کئی جانوروں کی جلد پر بڑی گِلٹیاں نظر آئیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری دس میں سے ایک جانور میں آتی رہتی ہے۔

مویشیوں میں تیزی سے پھیلتی جِلد کی لمپی بیماری کا پاکستان میں پہلی مرتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لائیو اسٹاک  سندھ ڈاکٹر نذیر کلہوڑو  کا کہنا ہے کہ فی الحال جانوروں میں لمپی بیماری کے نئے کیسز کی اطلاع نہیں ہے، معاملے پر ٹیم بھجوا کر چیک کروائیں گے، پچھلے ماہ لمپی اسکن کے 17 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

نذیر کلہوڑو نے کہا کہ مویشی منڈی میں بیماری چیک کرنا میونسپل اداروں کی ذمہ داری ہے، پچھلے سال لمپی اسکن کی ویکسین لگائی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.