جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

قطرکی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین کا کہنا ہے کہ ایران، قطر کی ثالثی میں امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہے۔

معاہدے کے تحت ایران اور امریکا ایک دوسرے کے 5، 5 قیدی رہا کریں گے جبکہ جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے 6 ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کردیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.