جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

صدر عارف علوی سے پی ٹی آئی کے ممبران ناراض، پی ٹی آئی ذرائع

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبران ناراض ہیں، تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کا معاملہ قانونی طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر عہدیداروں نے صدر کے خط اور فیصلے کو بے جان قرار دے دیا، مشاورت اور پیغام بجھوانے کے باوجود صدر نے انتخابات کی تاریخ طے نہیں کی۔

عارف علوی نے کہا کہ وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ہی دن کروائے جانے پر اتفاق ہے،

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو آئینی آختیارات کے تحت تاریخ دینے کا پیغام پہنچایا گیا تھا، پارٹی کی قانونی ٹیم کے مشورے کے باوجود صدر نے اپنا اختیار عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو سونپا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کو انتخابات میں کم اخراجات اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی پی ٹی آئی نے مؤقف سے آگاہ کیا تھا، صدر کو تاریخ دینے کا  اختیار تھا لیکن یہ تجویز سے زیادہ اختیارات کو اداروں کے حوالے کرنے جیسا عمل ہے۔

پی ٹی آئی ممبران نے کور کمیٹی اجلاس بلا کر معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.