
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں 16 سال کے لڑکے نے مخالف شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اوکاڑہ پولیس نے 16 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزم قتل کے بعد جائے وقوع پر آوازیں لگاتا رہا کہ میں نے باپ کے قتل کا بدلہ لے لیا۔
اوکاڑہ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کا والد ظفر اقبال 2021ء میں قتل ہوا تھا۔
مقتول کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.