جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

پیپلز پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب اور وکیل لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے لطیف کھوسہ سے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو ماہرین قانون اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے حکومتی موقف غلط قرار دیدیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق رکن سی ای سی لطیف کھوسہ نے پارٹی کی اجازت لیے بغیر دوسری جماعت کے سربراہ کا دفاع کیا، وکلاء کے فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی پر تنقید کی، بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں، جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.