جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے گرفتار انسپکٹر ضیاء کالا کے اہم انکشافات

کراچی کے تعمیراتی گروپس اور بلڈرز سے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹر ضیاء الرحمٰن عرف ضیاء کالا نے حساس اداروں کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔

پریڈی تھانے میں درج مقدمے میں ایس آئی یو نے عدالت سے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ حاصل کیا ہے۔

ملزم سے 2 حساس اداروں نے بھی تفتیش کی ہے جس میں ملزم نے اہم تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

کراچی کراچی کی تعمیرات میں سنگین نوعیت کی بے…

ملزم نے ایس بی سی اے میں ایک منظم ترین ’سسٹم‘ کی نشاندہی کی ہے جس کے تحت آرائیں نامی شخص کے توسط سے یومیہ کروڑوں روپے بھتہ جمع کیا جاتا تھا اور رقوم باقاعدہ گنتی کے بعد تھیلوں میں بھر کر ’منزل‘ پر پہنچائی جاتی تھیں۔

ملزم کے مطابق کراچی کے بہت کم ملازمین سسٹم سے جڑے ہیں، ایک منصوبہ بندی کے تحت میر پور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں سے 200 سے زائد ملازمین کو کراچی آفس ٹرانسفر کر کے ان سے ’سسٹم‘ چلایا جا رہا ہے۔

ملزم کے مطابق ایس بی سی اے میں بے ضابطگیوں کی وجہ سے کراچی کنکریٹ کا ڈھیر بن رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.