بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی کے دباؤ میں خط لکھا، فیصل کریم کنڈی

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی کے دباؤ میں خط لکھا ہے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان الیکشن ہی غائب نہ ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کیلئے چاہے جنوری کی تاریخ دے لیکن دے تو سہی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 6 نومبر 2023 کو عام انتخابات کروانے کی تجویز دے دی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاپ لسٹ میں جس کا نام ہوگا وہ متعلقہ فورمز سے رجوع کرے گا، یہ نہ ہو کہ ماضی کی طرح پارٹیوں کو توڑ دیا جائے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کل پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ میں تمام معاملات پر غور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول دونوں ایک پیج پر ہیں، آصف زرداری 12 سال جیل میں رہے، ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکا، وہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.