نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ میں فائیو جی آکشن کرنے جا رہے ہیں، صارفین کو بہتر انٹرنیٹ سروسز میسر آئیں گی۔
نگراں وفاقی وزیر سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر و سی ای او حاتم محمد بامطرف اور کرنداز کے سی ای او وقاص الحسن نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔
ڈاکٹر عمر سیف اور پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر و سی ای او حاتم محمد بامطرف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فائیو جی اسپیکٹرم آکشن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ صارفین کو بہتر انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میسر آئیں گی۔ ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف اور سے سی ای او کرنداز وقاص الحسن نے بھی ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک اور کرنداز مل کر پاکستان میں ڈیجیٹل پے منٹ نظام کی ترویج کریں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کرنداز اور اسٹیٹ بینک نے مل کر پاکستان میں راست کا نظام لگایا ہے جسے تقریباً 3 کروڑ لوگ استعمال کر رہے ہیں، دونوں سے مل کر پاکستان کو ڈیجیٹائز اکنامی کی طرف لے کر جا رہے ہیں جہاں ہر کوئی باآسانی ڈیجیٹل پے منٹ کر سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب کیش کی بجائے معیشت میں ڈیجیٹل پے منٹ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، لوگ خریداری کے لیے ڈیجیٹل پے منٹ کر سکیں گے، ملک کو ڈیجیٹل اکنامی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
Comments are closed.