جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی میں عدالت لانے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہتھکڑی میں عدالت لانے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ریاستی مشینری شرافت سے بھی دستبردار ہوتی دکھائی دے رہی ہے، سیاسی قیدیوں کےساتھ سنگین جرائم میں ملوث افراد سا برتاؤ شرمناک ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمے کے باوجود شاہ محمود قریشی تفتیش میں مکمل معاونت کر رہے ہیں، منتخب قیادت سے بدسلوکی دراصل خلافِ قانون و تہذیب ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ریاستی مشینری تہذیب کا مظاہرہ کرے اور قومی قیادت کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.