بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم نے انٹرنیشنل میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

سینٹرل ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ بنگلادیش میں شروع ہوگئی، پاکستان نے پہلے میچ میں کرغزستان کو دو۔ایک سے شکست دے دی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم کی اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ویمن ٹیم نے غزستان کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی کا اسکور 11-21، 14-21 اور 13-15 رہا۔

دن کے دوسرے میچ میں پاکستان کو ازبکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ازبکستان نے سنسنی خیز مقا بلے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کو دونوں سیٹس میں سخت مقابلے کے بعد 18-21 اور 19-21 سے شکست دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.