بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی…

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.