بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

پی آئی اے آپریشنز جاری رکھنے کیلئے 14 ارب جاری کرنے کا امکان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا آپریشنز جاری رکھنے کیلئے 14 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کے مطابق قومی ایئرلائن کے ذمے 260 ارب روپے قرض کی ادائیگی بھی موخر کیے جانے کا امکان ہے۔ اس قرض کی گارنٹی نگراں حکومت نے دی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے وزارت خزانہ سے مالی آپریشنز کیلئے 22 ارب 80 کروڑ روپے مانگے تھے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے سینئر ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ایئرلائن بند ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے ہیں۔

ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے تھے۔

بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.