جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

انتخابات: چیف الیکشن کمشنر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں ہوئی ہے۔

کراچی تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا…

اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان میں آزاد اور شفاف انتخابات کا ہونا بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.