بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

روسی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے: روسی سفیر ڈینیلا گانیچ

روسی سفیر ڈینیلا گانیچ نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

روسی سفیر نے یہ بات پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر گفتگو کے دوران بتائی ہے۔

روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یہ صرف وقت کی بات ہے کہ ہم کب جنگ جیتیں گے۔

اپنے پیغام میں روس کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے دوستانہ تعلقات، انسداد دہشتگردی اور افغانستان کے امور پر دونوں ملکوں کی شراکت داری خاص طور پر قابل ذکر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روس، چین، بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے، روس، چین، پاکستان اور ایران کا ایک کور گروپ ہے۔

روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کریملن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا، جب میں ریٹائرڈ ہوں گا تو خواہش ہو گی کہ آپ کے آم امپورٹ کروں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.