بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

کراچی ٹول پلازہ کے ملازم کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالے ملزم نے ضمانت کرالی

کراچی کے ضلع کیماڑی میں موچکو ٹول پلازہ کے ملازم کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے مفرور ملزم حاجی حمید نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری حاصل کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 3 روز قبل کے واقعے کے بعد سے ملزم بلوچستان میں روپوش ہے۔ مفرور ملزم حاجی حمید نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی ہے۔

عدالت نے اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت 2 لاکھ روپے میں منظور کی ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس سے رابطہ کر کے تفتیشی افسر کو ضمانت قبل از گرفتاری کی کاپی بھیج دی ہے تاہم آخری اطلاع تک ملزم شاملِ تفتیش نہیں ہوا ہے۔

کراچی موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ لکی ٹول…

ضمانت کی دستاویزات کے مطابق ملزم نے تفتیش جوائن کر کے 15 یوم بعد دوبارہ اسی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

یاد رہے کہ ملزم نے 3 روز قبل ٹول پلازہ پر ٹیکس دینے کے معاملے میں تکرار کے بعد کیشیئر ابرار احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.