ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک کی بس کو ٹکر، 11 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد بس رُکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 5 مرد اور 6 خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حادثے کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.