بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی روسی صدر ویلادمیر پیوٹن سے ملاقات

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی دورہ روس میں صدر ویلادمیر پیوٹن سے ملاقات ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اور روس کے صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ بھی کرایا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن بُلٹ پروف اور کالے شیشے والی ٹرین میں روس پہنچ گئے۔

اس حوالے سے روسی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے راکٹ ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

روس کے صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی سیٹیلائٹ بنانے میں روس مدد کرسکتا ہے، شمالی کوریا اپنا خلائی پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن بُلٹ پروف اور کالے شیشے والی ٹرین میں روس پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.