جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

مانچسٹر کے متعدد اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت جزوی لاک ڈاؤن

برطانیہ کے جنوبی شہر مانچسٹر کے متعدد اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے محفوظ ہیں، کسی قسم کے خطرے کی کوئی بات نہیں۔

جزوی لاک ڈاؤن کے تحت تدریسی عمل ممعمول کے مطابق جاری ہے، اسکولوں کے گیٹ بند ہیں، کوئی اندر یا باہر نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.