جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

کے ایم سی کے دو کلرکوں کے تبادلے پر افسران میں تنازع

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے دو کلرکوں کے تبادلے پر ڈائریکٹر ایچ آر اور سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔

محکمہ ایچ آر نے کلرکوں کا تبادلہ کرنے پر سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کو تنبیہ کا خط بھیج دیا۔

خط میں کہا گیا کہ آئندہ تبادلے محکمہ ایچ آر کے ذریعے ہی کیے جائیں اور پروپوزل کے بغیر تبادلے کرنے سے گریز کیا جائے۔

شہر کے تمام تھانے داروں سمیت مختلف لگ بھگ 300 سے زائد افسران کے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کمیٹی نے انٹرویوز کئے گئے ہیں۔

جوابی خط میں سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس سیف عباس نے کہا کہ سینئر افسر کو لکھے گئے خط میں زبان کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گریڈ11 تک ٹرانسفر اور معطل کرنا میرا اختیار ہے۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی نے کہا کہ سینئر ڈائریکٹر گریڈ 7 سے اوپر کا تبادلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہی لیٹر جاری کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.