منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج کر دی۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوہ دانیہ عامر نے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ درخواست غیرمؤثر ہوچکی۔

دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں، اہم معاملہ ہے اور چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو، وجوہات سامنے آئیں۔

پاکستانی ٹی وی میزبان و اسلامک اسکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے حالیہ انٹرویو میں اپنے مرحوم اور سابق شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کی آخری وصیت کے حوالے سے بتادیا۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہوچکی ہو گی۔

دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.