منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

کےالیکٹرک کی بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا سماعت میں شکایتوں کا ڈھیر

کےالیکٹرک کی بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا سماعت میں شکایتوں کا ڈھیر لگ گیا۔

کےالیکٹرک کی بجلی 10 روپے 32 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت کے دوران نیپرا کے سامنے شکایتوں کا ڈھیر لگ گیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جماعت اسلامی نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

محمد علی نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے ریٹس میں کوئی کمی نہیں کر رہے، چاہتے ہیں کہ صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ گیس ملے، ملک میں گیس کے ذخائر ہیں، ہم نکال نہیں پا رہے۔

سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر بجلی مزید مہنگی کی گئی تو ہنگامے شروع ہو سکتے ہیں۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی 10روپے 32پیسے مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔

 عوامی سماعت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ ا نڈسٹری کے نمائندے تنویر باری نے کہا بجلی مزید مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ بل ادا نہیں کر سکیں گے، افراتفری پھیلے گی۔

 حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ بجلی چوری میں کےالیکڑک اور اس کے لوگ ملوث ہیں، لوگ میٹر لگوانا چاہتے تھے کےالیکڑک والے لگانے کو تیار نہیں، کے الیکڑک کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.