جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ہمارے بیٹرز نے میچ کے دونوں دن شاندار بیٹنگ کی، روہیت شرما

بھارتی ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا ہے کہ ہمارے بیٹرز نے میچ کے دونوں دن شاندار بیٹنگ کی۔ 

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں کامیابی کے بعد پریزنٹیشن کے دوران بات چیت کرتے ہوئے روہیت شرما کا کہنا تھا کہ گراؤنڈزمین کو کریڈٹ دوں گا کہ انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

جسپرت بمرا اور محمد سراج نے پہلے 10 اوورز میں اچھی بولنگ کی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

انکا کہنا تھا کہ دونوں دن گراؤنڈز مین نے میچ کو یقینی بنانے کےلیے محنت کی۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ہمارے بیٹرز نے میچ کے دونوں دن شاندار بیٹنگ کی، جبکہ جسپریت بمبرا اور کلدیپ یادیو نے زبردست بولنگ کی۔

روہیت شرما کا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ انجری سے واپس آئے ہیں، خوشی ہے جلد ردھم حاصل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.