پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

کم جونگ اُن کی دورہ روس میں صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی دورہ روس میں کانفرنس میں شرکت کے ساتھ صدر پیوٹن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن کی شمالی کوریا سربراہ سے ملاقات ہوسکتی ہے، ضرورت ہوئی تو دونوں رہنما ون آن ون ملاقات کریں گے۔

کم جونگ کے دورے میں شمالی کورین اور روسی وفود کی ملاقات ہوگی۔

صدر پیوٹن نے روس میں ہونے والی کانفرنس میں شمالی کورین سربراہ کو مدعو کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جون سے ملاقات پر نظر رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.