پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھایا، امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی سے انسانی حقوق اور آزادی صحافت کا مسئلہ اٹھایا۔

صدر بائیڈن نے ویتنام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مودی سے انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت پر بات کی۔

اناج معاہدے پر ہماری شرائط پوری ہوتے ہی روس معاہدے میں واپس آجائے گا، روسی وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ میں نے مضبوط و خوشحال ملک کی تعمیر میں سول سوسائٹی، آزاد صحافت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

خیال رہے کہ صدر بائیڈن کی بھارتی وزیراعظم سے جمعے کو جی 20 اجلاس کی سائیڈلائن میں ملاقات ہوئی تھی۔

بائیڈن مودی ملاقات کے بعد صحافیوں کو سوالات کیلئے نہیں بلایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملاقات کے بعد بھارت کے جاری بیان میں انسانی حقوق پر بات چیت کا ذکر نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.