بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

شعیب اختر نے ویرات کوہلی کی تعریف کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تعریف کردی۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت نے شاندار  بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں دو وکٹوں پر 356 رنز بنائے، جس میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی سنچریاں بھی شامل ہیں۔

کے ایل راہول نے 100 گیندوں، جبکہ ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔

شعیب اختر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ویرات کوہلی نے آج ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ اسے بہترین بیسٹمین کیوں کہا جاتا ہے۔‘

سابق فاسٹ بولر نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ آج انہوں نے بہت زبردست اننگز کھیلی ہے۔

شعیب اختر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.