پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

ڈیرہ بگٹی: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم ملزمان نے 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں زین لوٹی فیلڈ سے نکلنے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔

تخریب کاری کے اس واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.