پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

صدر کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہيں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر گفتگو کی، اس دوران انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نام خط لکھ دیا۔

دوسری طرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نام خط لکھا ہے۔

خط میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 (5) قومی اسمبلی توڑنے کی صورت میں صدر کو انتخابات کے انعقاد کےلیے 90 دن میں تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی سے ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.