پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

مراکش زلزلے کی شدت 25 جوہری بموں کی طاقت کے برابر تھی، ماہرین

ماہرین ارتعاش ارض کا کہنا ہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی۔

ماہرین نے شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ سمیت مراکش کے دیگر پڑوسی ممالک پر اس طرح کے تباہ کن زلزلوں کے آنے کا امکان مسترد کیا ہے۔

مراکش میں 6.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے زیادہ تباہی پہاڑی علاقوں میں ہوئی ہے، اموات کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز کر گئی۔

مراکش میں جمعے کی رات آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار 497 افراد ہلاک جبکہ تقریباً ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی طاقت 25 جوہری بموں کے برابر تھی۔

اس طرح کے زلزلوں کے آنے سے پہلے پیشگوئی کرنے کے امکان کے بارے میں الطرازی نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کے زلزلے عام طور پر غیر متوقع ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.