پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

بانی پاکستان انسانی آزادی کے علمبردار تھے، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے قائد اعظم کے 75 ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان انسانی آزادی کے علمبردار تھے۔

 بابائے قوم کی برسی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بانی پاکستان کا فلسفہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا فلسفہ ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم کے 75 ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے غیرمسلم شہریوں کے لیے بھی محفوظ ملک بنایا، ان کے نظریہ کی بنیاد پر ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین بنایا۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان مضبوط بندھن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.