پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

سائفر کیس، ایف آئی اے کی چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی مخالفت

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی مخالفت کردی۔

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر دلائل نہ سننے کی استدعا کردی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سائفر کیس سے متعلق بنائی گئی خصوصی عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں اسدعمر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 14 ستمبر کو ہے، اسدعمر کی درخواست کا ذکر چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کی درخواست میں نہیں۔

ایف آئی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی تعمیل نہیں کی جارہی۔

ایف آئی اے نے کہا کہ شریک ملزمان کی ضمانت سے متعلق بھی سرٹیفکیٹ میں لکھنا ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.